گیٹ وے ٹو کیریئرز میں خیر مقدم ہے

یہ ویب سائٹ کینیڈین معیشت کے کلیدی شعبوں میں کیریئر کے تعلق سے لازمی معلومات فراہم کرتی ہے۔ کینیڈا کی معیشت میں ہر شعبے کے اہم تعاون، ہر شعبے میں کیریئر کے بہت سارے مختلف مواقع، اور کسی شعبے میں کام کرنے کے لئے آپ کو درکار اہلیتوں اور تربیت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے یہ ویب سائٹ براؤز کریں۔

کسی شعبے کا زمرہ منتخب کریں یا سبھی 35 شعبے دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں جو حروف تہجی کی ترتیب میں مذکور ہیں۔

اہم یاد داشتیں

انگریزی اور فرانسیسی کینیڈا کی دو سرکاری زبانیں ہیں۔ کام تلاش کرنے اور اپنے کیریئر میں کامیاب ہونے کے لئے انگریزی اور فرانیسیسی کی اہلیت (اس لحاظ سے کہ آپ کینیڈا کے کس حصے میں رہتے ہیں) لازمی ہے۔ کچھ ملازمتوں کے لئے خصوصی لسانی تقاضے ہوسکتے ہیں۔ لسانی تشخیص اور تربیتی پروگراموں سے متعلق مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:

کینیڈا میں کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں (English/Français

کینیڈا میں خیر مقدم ہے: آپ کو کیا جاننا چاہیے - ا نگزیزی یا فرانسیسی کی آموزش (English/Français)

کینیڈا میں خیر مقدم ہے: آپ کو کیا جاننا چاہیے - لسانی تربیت۔ (English/Français)

کینیڈا کے نظام حکومت میں، 10 صوبائی اور 3 خطہ جاتی حکومتیں ہر ایک کے اپنے مخصوص محنت کے قوانین اور تقاضے اور ان کے اپنے تعلیمی نظام ہیں۔ نتیجے کے طور پر، پیشے میں رو بہ عمل لانے کے لئے درکار صلاحیتیں اور دستیاب تربیتی پروگرام ہر صوبے یا خطے میں مختلف ہوسکتے ہیں۔

کینیڈا میں تقریباً 15% پیشے منضبط ہیں (ان پیشوں کو اپنانے کےلئے، کسی شخص کو لازمی طور پر لائسنس حاصل کرنا چاہیے جو عموماً صوبائی یاخطہ جاتی تنظیم کے ذریعہ دیا جاتا ہے)۔ کینیڈا میں دستیاب اکثر پیشے غیرمنضبط پیشے ہیں (ان پیشوں کو اپنانے کے لئے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے)۔

ہر صوبے یا خطے میں کام کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

کینیڈا میں تعلیم و تربیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔