ہوا بازی اور ایرواسپیس

ہوا بازی اور ایرواسپیس کینیڈا میں اور دنیا بھر میں دونوں ہی جگہ سب سے تیزی سے نمو پانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ ہوا بازی کے رکھ رکھاؤ کا شعبہ صنعت کی نمو کے ساتھ اپنے قدم پھیلا رہا ہے۔
کینیڈا طیارہ اور طیارے کے نظام اور اجزاء کے رکھ رکھاؤ، مرمت اور صاف صفائی میں مہارت کے لئے کافی مشہور ہے۔ کینیڈین فرمیں دنیا بھر کے گاہکوں کے لئے فوجی اور اقتصادی دونوں ہی طیاروں کے لئے اعلی معیار کی، معتبر اور مقابلہ جاتی رکھ رکھاؤ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
کینیڈا میں ہوا بازی کا رکھ رکھاؤ اور ایرواسپیس کی مینوفیکچرنگ کا شعبہ اوریجنل ایکوپمنٹ مینٹیننس (original equipment manufacturers (OEM)/constructeurs de matériel (CM))، اپرووڈ مینٹیننس آرگنائزیشنز (Approved Maintenance Organizations (AMO)/organismes de maintenance agréés (OMA))، اور ایئرآپریٹرز پر مشتمل ہے جو فریق ثالث والے رکھ رکھاؤ کی خدمات پیش کرتے ہیں۔
یہ شعبہ مشینی کام کرنے والوں، ڈیزائنروں، میکانکس، متعدد شعبوں، جیسے علم طبعیات، کیمیا، ہائڈرولکس، نیومیٹکس، میٹالرجی، ایویئونکس، گیس کی حرکیات یا مائکرو الیکٹرونکس میں خصوصی نوعیت کی معلومات اور ہنر کے حامل ٹکنالوجسٹس، انجینئرز اور معائنہ کاروں کا متقاضی ہے۔
اس صنعت میں انجام دیا جانے والا کام سخت قسم کے کوالٹی کی یقین دہانی والے معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔ کینیڈین فرمیں اعلی پیمانے کی ٹکنالوی اور جدید ترین آلات استعمال کرتی ہیں، اور صنعتی معیارات پر سختی کے ساتھ کاربند رہتی ہیں۔ تحفظاتی ضابطہ کے نظام کے سلسلے میں کینیڈا عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔
زیادہ تر ملازمتوں کے لئے گھنٹے کے اعتبار سے اجرتیں کینیڈین اوسط سے زیادہ ہے۔ شہری اور فوجی افرادی قوت دونوں ہی میں کیریئرز دستیاب ہیں۔ کیریئر کو آگے لے جانے کے بہت سارے مواقع دستیاب ہیں اور کارکنان ملازمت سے اعلی پیمانے کی طمانیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اس صنعت میں حاصل ہونے والی صلاحتیں پورے کینیڈا میں قابل منتقلی ہیں۔
ہنر اور تربیت
اس شعبے کے زیادہ تر پیشوں کے لئے کمپیوٹر کی ٹھوس معلومات، کالج سرٹیفیکٹ یا یونیورسٹی ڈگری، عمدہ دستی مہارت، اچھی تحریری اور زبانی مواصلتی صلاحیتیں اور دستاویز کے استعمال کی قابلیت درکار ہوتی ہے۔
شہری ہوا بازی میں بہت سارے مختلف سرٹیفیکٹ یا ڈپلوما پروگرام پورے کینیڈا کے کالجوں میں پڑھائے جاتے ہیں، اور ایرواسپیس پروگرام بہت ساری کینیڈین یونیورسٹیوں میں دستیاب ہیں۔ 24 لائسنس یافتہ اور غیر لائسنس یافتہ ٹریڈز کے لئے رضاکارانہ صنعتی استناد کینیڈین ایویئیشن مینٹیننس کونسل (Canadian Aviation Maintenance Council (CAMC)/Conseil canadien de l’entretien des aéronefs (CCEA)) کی جانب سے دستیاب ہے۔ یہ استناد پیشہ ورانہ قابلیت کی اعلی ترین ڈگری کی سند ہوتی ہے۔
طیارے پر انجام دیئے جانے والے دیکھ ریکھ کا سبھی کام ٹرانسپورٹ کینیڈ (Transport Canada) ا کی جانب سے لائسنس یافتہ ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئزز (aircraft maintenance engineers (AME)/techniciens et techniciennes d’entretien d’aéronef (TEA)) کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔ AME کی تربیت، تجربہ اور معائنہ کے تقاضوں کی صراحت لائسنس کے زمرے کے اعتبار سے ہوتی ہے: مینٹیننس(M1 and M2)، اسٹرکچر(S) یا ایویئونکس (E)۔