بایوٹکنالوجی
بایوٹکنالوجی زندہ اجسام نامی کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کے اطلاق کا نام ہے۔ اس میں ٹکنالوجیز جیسے DNA/RNA اطلاقات؛ پروٹین اور پیپٹائڈز / خامرے، خلیے اور نسیج کا کلچر اور انجینئرنگ؛ جین اور RNA ویکٹرز؛ بایو انفارمیٹکس؛ نینو بایوٹکنالوجی؛ پروسیس بایوٹکنالوجیز؛ اور سب سیلیولر والی کارروائیاں استعمال ہوتی ہیں۔
بایوٹکنالوجی کی صنعت—بایوایکنامی—میں بہت سارے شعبوں میں ٹکنالوجی اور مصنوعات کی تحقیق، ترقی، تیاری اور اس کو کاروباری حیثیت دینا شامل ہے: زراعت، ایکواکلچر، بایوانرجی، بایوانفارمیٹکس، بایوپروڈکٹس، بایوسائنسز، ماحولیات، فوڈ پروسیسنگ، جنگل بانی، جینومِکس، انسانی صحت، صنعتی اطلاقات، لائف سائنسز، طبّی آلات، قدرتی وسائل، نینوٹکنالوجی، نیوٹراسیوٹیکلز، اور فارماسیوٹیکلز۔
کینیڈا بایوٹکنالوجی میں دنیا کا قائد ہے۔ اس کے پاس ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، سرکاری لیبارٹیریز اور نجی کمپنیوں کا ایک عمدہ تحقیقی نیٹ ورک ہے۔ یہ شعبہ نمو پذیر ہے اور کینیڈا کی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔
بایوٹکنالوجی میں کام کرنا
بایوایکنامی میں کیریئر کے مواقع وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں۔ بایوٹکناجی کا استعمال بہت ساری صنعتوں میں ہوتا ہے، اور بایوٹکنالوجی کی بہت ساری کمپنیوں نے بین طبقاتی اور بین شعبہ جاتی کمپنیوں کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے۔
کینیڈا میں بایوٹکنالوجی کی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے اور متوسط سائز کی ہیں، جن میں 50 سے بھی کم کل وقتی ملازمین ہیں۔ کمپنیاں مصنوعات کی تیاری کے متعدد مراحل میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں، جیسے تحقیق اور ترقی، کلینکل / فیلڈ میں کی جانے والی آزمائشیں اور انضباطی آزمائشیں، پروڈکشن / مینوفیکچرنگ، اور کاروباری حیثیت اختیار کرنا / مارکیٹنگ۔
اس صنعت کے لئے ذیل میں پیشے دستیاب ہیں:
- تحقیق، ترقی اور ٹکنالوجی: تکنیکی ماہرین، انجینئرز، محققین
- معیار کی یقین دہانی اور انضباطی امور: انضباطی امور کے ماہرین، صلاحکاران، تحفظاتی افسران
- املاک دانش: املاک دانش اور ٹکنالوجی کی لائسنس یافتگی سے متعلق افسران، پیٹنٹ ایجنٹس
- مینوفیکچرنگ اور تقسیم: لیبارٹری کے کاموں اور سہولیات کے ڈائرکٹرز، مصنوع کی تیاری سے متعلق افسران، پلانٹ منیجرز، مینوفیکچرنگ کیمسٹس
- سیلز، مارکیٹنگ، مواصلت اور کسٹمر سروس: پروڈکٹ منیجرز، سیلز منیجرز، مارکیٹنگ ایسوسی ایٹس، سائنسی قلمکاران
- انسانی وسائل، مالیات اور نظم و نسق: جنرل منیجر، آپریشنز منیجر، فائنانشیل آفیسرز، منیجر آف انویسٹر ریلیشنز۔
ہنر اور تربیت
اس صنعت کو سائنسی معلومات کے حامل افراد، نیز قیادت، کاروبار، پروجیکٹ کے نظم و نسق، اور مواصلتی اہلیتوں کے حامل افراد بھی درکار ہیں۔ چونکہ بایوٹکنالوجی کی زیادہ تر تنظیمیں چھوٹی ہیں، لہذا عملہ اکثر و بیشتر ایک سے زیادہ عہدوں پر کام کرتا ہے۔ کچھ بڑی بڑی تنظیموں کے لئے مزید تخصص کی ضرورت ہوتی ہے۔
پورے کینیڈا کے کمیونٹی کالجوں، پولی ٹیکنکس اور یونیورسٹیوں میں بایوٹکنالوجی اور لائف سائنس کے بہت سارے ثانوی کے بعد کے پروگرام دستیاب ہیں۔
بایو ٹیلنٹ کینیڈا (BioTalent Canada) بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد اور اس شعبے میں آنے والے نوواردین کے لئے ایک بایو اسکِلز ریکگنیشن پروگرام (BioSkills Recognition Program/Programme de reconnaissance des biocompétences) تیار کر رہا ہے۔ یہ پروگرام ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لے گا اور انہیں کسی مناسب اور معتبر انداز میں موجود آجروں کے ساتھ مربوط کرے گا۔