ٹکنالوجی

technology imageکینیڈا نئی ٹکنالوجی لاگو کرنے میں دنیا کا قائد ہے، اور ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس اس ملک کی کامیابی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

کینیڈا میں، ٹکنیشیئنز، ٹکنالوجسٹس اور انجینئرز ان امتیازی پیشوں کے زمروں میں ہیں جو  مختلف قسم کے کام انجام دیتے ہیں اور ان کے لئے مختلف  پیشہ ورانہ استناد کے تقاضے ہوتے ہیں۔ 

ٹکنیشیئنز مخصوص اوزاروں اور تکنیکوں کے استعمال میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ ٹکنالوجسٹس اور انجینئرز ایک تکمیلی انداز میں ٹکنالوجی کے ساتھ کام کرتے ہیں، نیز ٹکنالوجسٹس عملی پہلوؤں پر اور انجینئرز اصولی پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

ٹکنالوجی میں کام کرنا

ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس نجی اور پبلک سیکٹر دونوں ہی میں آجروں کے لئے کام کرتے ہیں۔ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس کی عمومی قسمیں اور اصل صنعتیں جہاں وہ کام کرتے ہیں، ذیل میں مذکور ہیں:

  • بایولوجیکل ٹکنیشئنز اور ٹکنالوجسٹس: زراعت، ماحولیات اور قدرتی وسائل، اور سائنسی شعبے۔
  • آرکٹیکچرل ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس:  تعمیرات کی صنعت
  • کیمیکل ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: مینوفیکچرنگ اور سائنسی شعبے
  • سول انجینئرنگ ٹیکنیشئنز اور ٹکنالوجسٹس: تعمیرات، بجلی، اور تیل اور گیس کی صنعتیں 
  • الیکٹریکل / الیکٹرانکس انجینئرنگ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: مینوفیکچرنگ، اور سائنس و ٹکنالوجی
  • فاریسٹری ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: جنگلاتی مصنوعات کی صنعت
  • نقشہ سازی اور متعلقہ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: ماحولیات اور قدرتی وسائل،  تیل اور گیس، اور کان کنی کے شعبے۔
  • انڈسٹریل انجینئرنگ او مینوفیکچرنگ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: مینوفیکچرنگ کی صنعتیں 
  • انڈسٹریل انسٹرومنٹ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: مینوفیکچرنگ، بجلی، کان کنی، اور تیل اور گیس کے شعبے۔
  • کمپیوٹر اور نیٹ ورک آپریٹرز: اطلاعاتی ٹکنالوجی کا شعبہ اور اصولی طور پر معیشت کے دیگر سبھی شعبے۔
  • میکینیکل انجینئرنگ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: مینوفیکچرنگ
  • جیولوجیکل اور معدنیاتی ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: تیل اور گیس اور کان کنی کی صنعتیں 
  • پٹرولیم انجینئرنگ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس: تیل اور گیس کی صنعت۔

ہنر اور تربیت

ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس ہر صوبے یا خطے میں مختلف پیشہ ورانہ تنظیموں کے ذریعہ استناد یافتہ ہیں استناد ضروری نہیں ہے، لیکن بہت سارے آجر اس کا مطالبہ کرتے ہیں یا استناد یافتہ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس کی خدمات حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ استناد یافتہ ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس کی اہلیتیں کینیڈا میں بھی اور دنیا بھر میں بھی کافی وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ہیں۔

استناد کے لئے ثانوی کے بعد کے تکنیکی پروگرام اور متعلقہ کام کا تجربہ درکار ہوتا ہے۔ کچھ پیشوں کے لئے اپرنٹس شپس دستیاب ہیں۔