بجلی

بجلی کی تصویربجلی کا شعبہ ایسی کمپنیوں پر مشتمل ہے جو بجلی کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم میں شامل ہیں۔ ان کا کام گھروں اور پورے ملک میں چلنے والے کاروبار کو لازمی بجلی فراہم کرنا ہے، جو معمولی بلبوں اور ریفریجریٹر سے لے کر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور فیکٹری اسمبلی لائنوں تک ہر چیز کے لئے ایندھن مہیا کرتا ہے۔

بجلی کا شعبہ مسلسل عروج حاصل کر رہا ہے۔ مزید تبدیلیوں کی توقع ہے کیونکہ بجلی کا مطالبہ بدستور بڑھتا جا رہا ہے، اور زیادہ سے زیادہ صارفین "سرسبز" بجلی (ماحولیات کے لحاظ سے موافق وسائل سے پیدا شدہ بجلی) کے متلاشی ہیں۔ یہ شعبہ "دانشمندانہ" بجلی کی ترسیل کے نظام بھی لاگو کر رہا ہے جس میں مزید کفایت کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے کے لئے آٹومیشن کا استعمال ہوتا ہے۔

بجلی کے شعبے میں کام کرنا

بجلی کا شعبہ ملازمت کے تحفظ، مقابلہ جاتی معاوضہ اور ترقی کے مواقع کے حامل کیریئر پیش کرتا ہے۔ کارکن کی طمانیت اہمیت کی حامل ہے اور اس کی عکاسی ملازم کی برقراریت کے سلسلے میں صنعت کی عمدہ ترین شرحوں میں ہوتی ہے۔ کمپنیاں سبھی شعبوں میں کام کی سلامتی پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

کام کرنے کی جگہیں متنوع ہیں اور ان میں بیرونی اور اندرونی مقامات، اور دیہی علاقے اور بھاگ دوڑ والے شہر شامل ہیں۔

اس شعبے میں دستیاب پیشے ڈیزائن، تحقیق، آلات کی تنصیب، پلانٹ اور مشینری چلانے، دیکھ ریکھ اور مرمت، مشغلہ جاتی تحفظ، پروجیکٹ کا نظم و نسق، مالی تجزیہ اور کسٹمر سروس جیسے شعبوں پر مشتمل ہیں۔

پیشوں کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • انسٹرومنٹیشن اینڈ کنٹرول ٹیکنیشیئنز
  • جیئوتھرمل انسٹالرز
  • وائنڈ ٹربائن ٹکنیشیئنز
  • فوٹووولٹائک ڈیزائنرز
  • پروجیکٹ منیجرز
  • جنریشن ٹکنیشیئنز
  • ٹرک ٹکنیشیئنز
  • پاور لائن اور کیبل ٹکنیشیئنز
  • صنعتی اور تعمیری الیکٹریشیئنز
  • پاور پلانٹ اور سسٹم آپریٹرز
  • آربرِسٹس
  • انجینئرز (نیوکلیئر، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس، میکانیکل، سول اور اسٹیشنری / پاور)
  • الیکٹریکل انجینئرنگ ٹکنالوجسٹس
  • میکینیکل مینٹینرز
  • امدادی آلات کے آپریٹر
  • مِلرائٹس
  • یوٹیلیٹیز منیجرز۔

اس شعبے میں مالی اور انتظامی پیشے بھی ہیں جیسے اکاؤنٹنٹس، اطلاعاتی نظام کے تجزیہ کاران اور صلاحکاران، اور کسٹمر سروس کلرکس۔

ہنر اور تربیت

کم از کم، اس شعبے کی ملازمتوں کے لئے ہائی اسکول ڈپلوما یا چار سالہ اپرنٹس شپ کی تکمیل درکار ہوتی ہے۔ زیادہ تر عہدوں کے لئے بعد از ثانوی کی تعلیم درکار ہوتی ہے۔ ایک سو سے زیادہ کینیڈین یونیورسٹیاں اور کالج انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں میں پروگرام پیش کرتے ہیں۔

ایک پیشہ ور انجینئر، ٹکنیشیئن، یا ٹکنالوجسٹ  کی حیثیت سے استناد درکار ہوتی یا کچھ پیشوں کے لئے اس کی تجویز کی جاتی ہے۔