غذا کی خردہ و تھوک فروشی
غذا کی خردہ / تھوک فروشی کی صنعت ایسی کمپنیوں پر مشتمل ہے جو کریانہ خردہ دکانوں اور تھوک فروشی کے کاموں کے توسط سے گاہکوں کے لئے غذا کی تقسیم کے کام میں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں بڑے بڑے سلسلہ وار سپرمارکیٹ، چھوٹے خود مختار کریانہ دکاندار، اور مخصوص غذا کی دکانیں شامل ہیں۔
اس صنعت کو عالمی مقابلہ جاتی دباؤ اور گاہک کی بدلتی ترجیحات کے تحت تیز رفتار تیدیلیوں کا سامنا ہو رہا ہے۔ بہت سارے کریانہ سوداگروں نے اپنے کاموں کو وسعت دے کر اپنی دکانوں میں عمومی خرید و فروخت (جیسے ملبوسات اور الیکٹرانکس) اور پیشہ ورانہ خدمات (جیسے فوٹوگرافک لیبز، فارمیسیز، گھریلو کھانے کی تیاری، وغیرہ) کو شامل کرلیا ہے۔ اطلاعاتی ٹکنالوجی، شماریات اور اعمال میں ہونے والی ترقیات کے ساتھ کاروباری طریقے بھی تیزی سے عروج حاصل کر رہے ہیں۔
غذا کی خردہ / تھوک فروشی میں کام کرنا
یہ صنعت لچک پذیر ساعتیں، مقابلہ جاتی اجرتیں، پنشنز، ملازمت اور آمدنی کا تحفظ، اور عمدہ فائدے پیش کرتی ہے۔ زیادہ تر بڑے بڑے آجروں کے پاس یونین کی شکل میں افرادی قوت ہے۔
اسٹور منیجمنٹ، اسٹور ڈیزائن، مارکیٹنگ، اطلاعاتی ٹکنالوجی، غیر منقولہ املاک، خرید و فروخت، شماریات، مالیات، وغیرہ جیسے متنوع شعبوں میں وسیع پیمانے کے پیشے دستیاب ہیں۔ خردہ دکانوں یا تقسیم کے مراکز میں، ساتھ ہی علاقائی یا قومی سطح کے دفاتر میں کیریئر فروغ پاسکتا ہے۔
یہ صنعت ایک مستحکم تربیت پر عمل درآمد اور وہیں سے ہونے والی ترقی کے لئے مشہور ہے، اور چند باقیماندہ کاروباری راہ عمل میں سے ایک ایسا طریقہ فراہم کرتی ہے جہاں "اپنے انداز سے کام کرنا" ایک حقیقت پسندانہ اور قابل حصول ہدف ہے۔
ملازمت کے فروغ کے امکانات لامتناہی ہیں! جزء وقتی کلرک کی حیثیت سے کام کرکے، کوئی شخص سپروائزر، اسٹور منیجر، ٹرینر، ڈرائیور، اکاؤنٹنٹ، انسانی وسائل کے پیشہ ور فرد، شماریات کے ماہرین، مواصلاتی رابطہ کاران اور اسی طرح کی ملازمت تک پیشرفت حاصل ہوسکتی ہے۔ آج کے بہت سارے سرفہرست کریانہ منیجر اور سینئر ایکزیکیٹو نے اپنے کیریئر کی شروعات کریانہ دکانون میں بیج لگانے والے یا فون سننے والوں کی حیثیت سے شروع کی اور اس کے بعد ہی وہ ان مرتبوں تک پہنچے۔
ہنر اور تربیت
اس صنعت میں ہائی اسکول سے لے کر ثانوی کے بعد کی تعلیم اور ہنر کی تربیت تک ہر سطح کی تعلیم کے حامل افراد کے لئے مواقع مہیا ہیں۔ بہت سارے کینیڈین کالجز، یونیورسٹیاں اور تربیتی ادارے خردہ فروشی کے نظم و نسق، غذا و تغذیہ، گوشت کاٹنے، بھوننے وغیرہ جیسے شعبوں میں پروگرامز، بشمول اپرنٹس شپس پیش کرتے ہیں۔
اس صنعت کو "افراد کی ہنر" (گاہکوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے میل جول بنانے کی اہلیت)، اور اجتماعی کام، مسائل کو حل کرنے، فیصلہ سازی اور کمپیوٹر کے استعمال کی اہلیتوں کی تلاش ہے۔ آجرین بیشتر اوقات ملازمین کو پیشہ ورانہ ترقی، تربیت اور ہنر کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔