جنگلاتی مصنوعات

جنگلات کی تصویرجنگلاتی مصنوعات کی صنعت کینیڈا کی سرکردہ مصنوعات میں سے ہے۔ یہ ملک کے سب سے بڑے آجروں میں سے ہے اور سیکڑوں معاشرتوں میں اس کا چلن ہے۔ یہ شعبہ کینیڈا کے بعض واقعتاً سرسبز صنعتوں میں سے ایک ہے اور ماحولیات کی نگہبانی کا پابند عہد ہے۔

یہ صنعت ایسے کاروباریوں پر مشتمل ہے جو سلویکلچر، لاجنگ، اور لمبر، تختے، پینل، گودا اور کاغذ کی پیداوار میں رو بہ عمل ہیں۔ اس میں متعلقہ اعمال جیسے جنگل بانی کے آلات کے سپلائرز بھی شامل ہیں۔

یوں تو یہ صنعت فی الحال بحران سے گزر رہی ہے، مگر اس کی نگاہ معاشی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ، مستقبل میں لکڑی کی کینیڈین مصنوعات کے تجدید شدہ مطالبے کے امکانات پر لگی ہوئی ہے۔

حالیہ ایجادات کی وجہ سے ایک ہی درخت سے کئی ایک مصنوعات کفایتی انداز میں تیار کرنا اور عمل آوری والے فاضل اشیاء کو دیگر مصنوعات میں یا کثیر ایندھن کے طور پر استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

جنگلاتی مصنوعات کی صنعت میں کام کرنا

یہ صنعت مزدوروں، ہنر مند دستکاروں، پیشہ ور افراد اور نیچرل و اپلائیڈ سائنسز میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے یا کاروبار، مالی امور، انتظام و انصرام اور دیکھ بھال میں کیریئر کی بہت ساری راہیں اور وسیع پیمانے کے مواقع پیش کرتی ہے۔

کام کی صورتحال الگ الگ ہوتی ہے اور اس میں بیرونی مقامات پر، دیہی اور دور دراز کی معاشرتوں میں، لیبارٹریز میں، یا کاغذ کے کارخانوں یا آرا ملوں میں کام کرنا شامل ہے جو کمپیوٹر سے قابو میں رکھی جانے والی مشینری سے چلتی ہیں۔

عمومی پیشوں میں شامل ہیں:

  • جنگلات سے متعلق پیشہ ور افراد: واٹرشیڈ منیجمنٹ پلانرز، فاریسٹ ایکولوجسٹس، محققین، تعمیل اور نفاذ قانون کے رابطہ کاران، انٹیگریٹڈ ریسورس منیجمنٹ آفیسرز
  • فاریسٹری ٹکنالوجسٹس اور ٹکنیشیئنز: جنگلاتی عملہ؛ سلویکلچر، ماحولیات یا کاشتکاری کی ٹکنالوجی کے ماہرین
  • مشین آپریٹرز اور کنٹرول آپریٹرز: لاجنگ مشینری، زنجیری آرا یا اسکائڈر آپریٹرز؛ پلپنگ کنٹرول، کاغذ سازی یا کوٹنگ کنٹرول آپریٹرز
  • دیگر: لاجنگ اور فاریسٹری سپروائزر اور مزدور؛ سلویکلچر اور جنگلاتی کارکنان؛ لمبر اور لکڑی کے معائنہ کاران اور گریڈرز؛ لکڑی، گودا اور کاغذ کی تیاری میں کام کرنے والے مزدور۔

ہنر اور تربیت

جنگلات سے متعلق پیشہ ور افراد کے لئے یونیورسٹی ڈگری درکار ہے، اور جنگلاتی ٹکنیشیئنز اور ٹکنالوجسٹس کے لئے کالج کا ڈپلوما درکار ہے۔ داخلے کی سطح کی بہت ساری ملازمتوں کے لئے ہائی اسکول کی تعلیم درکار ہے؛ مزید تربیت دوران ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے۔

ماحولیات، حیاتیات، جنگلات، انجینئرنگ اور کمپیوٹنگ پر محیط پروگرام ملک بھر میں پھیلی یونیورسٹیوں اور کمیونٹی کالجوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔

کچھ پیشوں کے لئے ایک پیشہ ور انجینئرز، ٹکنیشیئن، یا ٹکنالوجسٹ کی حیثیت سے استناد درکار ہوتی یا اس کی تجویز کی جاتی ہے۔ بہت سارے پیشوں کیلئے اپرنٹس شپس بھی دستیاب ہیں۔