ایشیاء پیسفک گیٹ وے (Asia Pacific Gateway)
برٹش کولمبیاکا مخصوص جغرافیائی محل وقوع اور ایشیاء کے ساتھ طویل عرصے سے ثقافتی اتحاد کینیڈا کے مغربی ساحل کو ایشیاء پیسفک علاقے میں آباد ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے قدرتی راہ گزر بنا دیتا ہے۔ اس گیٹ وے کو عالمی پیمانے کے نقل و حمل کے نیٹ ورک - ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، ریل اور روڈ کے رابطے، اور سرحدی چوکیوں کے ایک باہم مربوط سپلائی چین - کا تعاون حاصل ہے جو اسے شمالی امریکہ کے لئے ایشیاء پیسفک کا عظیم تجارتی گلیارہ بنا دیتا ہے۔
کامیاب عالمی تجارت کا انحصار بین الاقوامی سپلائی چین کی معرفت کفایتی انداز میں سامانوں کی منتقلی پر ہے۔ تیزی سے اور معتبر طریقے پر - افراد اور اشیاء کی منتقلی کی یہ شماریات مقابلہ آرائی کا تعین کرنے والی اہم چیزیں ہیں۔ بین الاقوامی اقتصادیات میں کینیڈا کی تقابلی حیثیت کا استحکام، نمو کے تعلق سے پرعزم اہداف طے شدہ ہیں، اور اس گیٹ وے کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی بڑی سرمایہ کاریاں مسلسل ہو رہی ہیں۔
گیٹ وے میں کام کرنا
ایشیاء پیسفک گیٹ وے کی تعمیر، توسیع اور عمل آوری کے لئے متنوع اہلیتوں اور تجربے کے حامل کارکنان کی ضرورت ہوگی۔
کیریئر کے مواقع ان جیسے شعبوں میں پائے جاسکتے ہیں:
صوبہ برٹش کولمبیا میں کیریئر کے مواقع دستیاب ہیں۔ تعمیراور طویل مدتی عمل آوری دونوں ہی معنوں میں، لوور مین لینڈ اور پرنس ریوپرٹ / کِٹیمیٹ کے علاقے گیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی وجہ سے براہ راست سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ہنر اور تربیت
مختلف سطح کی اہلیتوں اور تعلیم کے حامل افراد کے لئے ایشیاء پیسفک گیٹ وے میں کافی سارے متعدد پیشے دستیاب ہیں۔ کچھ پیشوں کے لئے ہائی اسکول کی تعلیم مناسب ہوسکتی ہے، لیکن دوسروں کے لئے مزید تربیت درکار ہوگی۔ متعلقہ شعبوں میں موجود پیشوں کے لئے درکار اہلیتوں اور تربیت سے متعلق مزید معلومات اس ویب سائٹ میں کسی اور جگہ پر اس شعبے کے صفحات میں ذیل کے تحت بیان کیے گئے ہیں۔