تنصیب، رکھ رکھاؤ اور مرمت
تنصیب، رکھ رکھاؤ اور مرمت کا شعبہ ایسی کمپنیوں پر مشتمل ہے جو آلات، اور الیکٹرانک مصنوعات کی تیاری، خردہ فروشی، تنصیب، رکھ رکھاؤ، اور مرمت کا کام کرتی ہيں اور گاہکوں کو متعلقہ پرزے اور لمبی وارنٹی والی مصنوعات تقسیم کرتی ہیں۔
یہ شعبہ کینیڈین معیشت کا ایک اہم جزء ہے۔ اس میں سیکڑوں ٹکنیشیئن، پارٹس پرسونل، منیجرز اور دیگر امدادی عملہ کا ایک جم غفیر برسر ملازمت ہے۔
روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے سامانوں اور بجلی کے آلات کی تعداد کافی تیز رفتاری سے بڑھتی جا رہی ہے۔ نئے سامانوں اور آلات کی تنصیب، ہموار طریقے سے عمل آوری کے لئے ان کے رکھ رکھاؤ، اور ان کے ٹوٹ جانے پر یا بوسیدہ ہوجانے پر انہیں ٹھیک کرنے کی خدمات کی ضرورت ہمیشہ ہی پڑے گی۔
تنصیب، رکھ رکھاؤ اور مرمت میں کام کرنا
اس شعبے کے آجروں میں ایسے مینوفیکچررز، درآمد کنندگان، تقسیم کاران، اور بڑے بڑے خردوہ فروش شامل ہیں جن کے اوپر گاہکوں کی الیکٹرانک اور بجلی سے چلنے والی اہم مصنوعات کے تئیں قومی خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جنہیں وہ تیار، درآمد، یا فروخت کرتے ہیں۔
اس شعبے کے زیادہ تر آجر طویل عرصے سے قائم چھوٹے سے لے کر اوسط سائز تک کے کاروباری ہیں۔ یہ کاروبار خاص طور پر آزادانہ خدمت کے مراکز یا مجاز سروس سنٹرز ہیں، نیز انہوں نے مینوفیکچررز، خردہ فروش اور / یا وارنٹی کمپنیوں کے ساتھ خدمت کے معاہدے کر رکھے ہیں۔
اس شعبے میں کام کرنے پر مقابلہ جاتی اجرتیں ملتی ہیں۔
اہم پیشے حسب ذیل ہیں:
- اپلائنس سروس ٹکنیشیئنز: یہ بجلی سے چلنے والے گھریلو آلات (جیسے، اوون، ڈش واشرز، ریفریجریٹرز) اور چھوٹے آلات، گیس کے گھریلو آلات، اور کاروباری آلات کی سروس اور مرمت کا کام کرتے ہیں۔ وہ مرمت کی دکانوں، آلات کی سروس کمپنیوں اور خردہ و تھوک فروش اداروں کے مرمتی محکموں میں برسر ملازمت ہوسکتے ہیں۔
- الیکٹرانک سروس ٹکنیشیئنز: یہ گھریلو اور کاروباری الیکٹرانک آلات جیسے آڈیو اور ویڈیو سسٹم، کمپیوٹرز اور پریفیرلز کی سروس اور مرمت کا کام کرتے ہیں۔ وہ الیکٹرانک سروس اور خردہ اداروں، تھوک فروش تقسیم کاروں اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعہ بحال کردہ ہوسکتے ہیں۔
ہنر اور تربیت
بہت سارے کیمونٹی کالج اور نجی تربیتی ادارے ایسی تربیت فراہم کرتے ہیں جو کسی شخص کو اس شعبے میں داخلے کی سطح والے کام کے لئے تیار کرتے ہیں۔
زیادہ تر صوبوں میں اس شعبے کے لئے اپرنٹس شپ پروگرام موجود ہیں۔ بہت سارے مینوفیکچررز مخصوص مصنوعات کے لئے تنصیب اور مرمت کے حوالے سے تربیتی وقفے پیش کرتے ہیں۔ ایک پیشہ ور ٹکنیشیئن یا ٹکنالوجسٹ کی حیثیت سے استناد درکار ہوسکتی یا کچھ ملازمتوں کے لئے اس کی تجویز کی جاسکتی ہے۔