کان کنی
کان کنی اور معدنیات کی پروسیسنگ کی صنعت کینیڈا کی صنعت میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ کینیڈا دنیا میں کان کنی والے ممالک میں قائد کی حیثیت رکھتا ہے، اور 60 سے زیادہ معدنیات اور دھاتیں تیار کرتا ہے۔
معدنی کشید کے علاوہ، اس صنعت میں دھات کی بنیادی مینوفیکچرنگ، بغیر دھات والی معدنی مصنوع کی مینوفیکچرنگ، اور مصنوعی دھات والی مصنوع کی مینوفیکچرنگ بھی شامل ہے۔
کان کنی والی مصنوعات گاہک کے لئے لازمی اشیاء اور بنیادی ڈھانچے کا اتنا کافی بڑا حصہ فراہم کرتی ہیں جن پر ہم روزانہ انحصار کرتے ہیں، جیسے شاہراہیں، بجلی اور مواصلاتی نیٹ ورکس، اور رہائش گاہ۔
کان کنی میں کام کرنا
کان کنی کی صنعت میں موجود کیریئرز مسابقت طلبی، مہم جوئی، سفر، اچھی تنخواہ اور زبردست مواقع پیش کرتے ہیں۔
اس صنعت میں شاہکار نوعیت کی ٹکنالوجی، روبوٹکس اور ریموٹ سے چلنے والے آلات کا استعمال ہوتا ہے، اور ایک قابل رشک تحفظاتی ریکارڈ ہے جس کی کوئی اور مثال کینیڈا کی بھاری صنعتوں میں نہیں ملتی ہے۔ اس صنعت میں ایسے دیرپا ترقیاتی طرز عمل کے تئیں بھی ایک زبردست پیمان عہد ہے جس سے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم ہوتا ہے اور مقامی معاشروں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
کان کنی کی صنعت کے زیادہ تر ملازمین زیر زمین کام نہیں کرتے ہیں۔
کان کنی کا دور دریافت، فروغ، کارروائیوں / پروسیسنگ اور کان کنی کے افشاء اور اراضی کی مزروعہ سازی پر مشتمل ہے۔ اس صنعت کے اندر 120 سے زیادہ مختلف پیشے ہیں، جن میں درج ذیل پیشے شامل ہیں:
- مائننگ انجینئرز، ٹکنالوجسٹس اور ٹکنیشیئنز
- تخمینہ کاران
- بلاسٹرز
- ڈائمنڈ ڈِرِلّرز
- کھدائی کرنے والے
- متلاشیان
- ویلڈرز
- تجزیاتی لیب ٹکنیشیئنز
- بھاری آلات کے میکینکس اور آپریٹرز
- میٹالرجیکل انجینئرز، ٹکنالوجسٹس اور ٹکنیشیئنز
- مِلرائٹس
- مِل آپریٹرز
- جیولوجسٹس
- ارضی سائنس داں
- ماحولیاتی ماہرین
- صحت و سلامتی کے رابطہ کاران
اس صنعت میں کاروباری امور اور تعاون میں بھی پیشے دستیاب ہیں جیسے اکاؤنٹنٹس وکلاء، مواصلات اور مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد، معلمین، نرسیں، اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ماہرین۔
ہنر اور تربیت
پورے کینیڈا میں نو یونیورسٹیاں اور 25 کمیونٹی کالجز کان کنی اور معدنی انجینئرنگ، میٹالرجیکل انجینئرنگ، پٹرولیم انجینئرنگ، اور جیولوجی، ماحولیات اور ارضی سائنس جیسے شعبوں میں، کان کنی میں مطالعاتی پروگرام پیش کرتے ہیں۔ سبھی صوبوں اور خطوں میں متعدد ہنر مند ٹریڈز کے لئے ہنرمند ٹریڈز کے واسطے اپرنٹس شپس پیش کیے جاتے ہیں۔
ایک جیولوجسٹ، انجینئرز، ٹکنیشیئن، یا ٹکنالوجسٹس کی حیثیت سے استناد درکار ہوتی یا کچھ پیشوں کے لئے اس کی تجویز کی جاتی ہے۔