لکڑی کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ

لکڑی کی مینوفیکچرنگ کی تصویرلکڑی کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ والی صنعت فرنیچر، کیبنٹ، کھڑکیاں اور دروازے، مل کا کام، اور رہائش و تعمیر کے اجزاء تیار کرتی ہے۔

اس صنعت میں جنگلاتی مصنوعات کی صنعت کے ذریعہ سپلائی کردہ خام مواد استعمال ہوتا ہے۔ قابل قبول حد تک کاشت کردہ، کینیڈا کے ویران جنگلاتی وسائل لکڑی کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے لئے مواد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

تکنیکی لحاظ سے ہونے والی ترقیات نے تیزی سے بڑھتے ہوئے اجزاء اور چھوٹے چھوٹے درختوں سے لکڑی کی مصنوعات تیار کرنے کو، اور خام مواد سے زیادہ سے زیادہ مصنوعات نیز کم سے کم کچرا پیدا ہونے کو ممکن بنا دیا ہے۔

لکڑی کی مصنوعات والی مینوفیکچرنگ میں کام کرنا

اس صنعت میں کام کرنے کے ایسے مواقع موجود ہیں جن کا دائرہ داخلے کی سطح سے لے کر کافی ہنر مند عہدوں تک ہے۔ تیز رفتاری سے ہونے والی نمو اور لکڑی کی مصنوعات کی روز افزوں جدیدی ترین مینوفیکچرنگ کا مطلب تربیت یافتہ دستکاروں، تکنیکی ماہرین اور مینوفیکچرنگ کے ماہرین کے مطالبے میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہونا ہے۔

آجروں کا دائرہ چھوٹی دکانوں سے لے کر بڑی بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں تک ہے اور اس میں ری مینوفیکچرر، پینل پروڈیوسرز، کچن کیبنٹ اور فرنیچر مینوفیکچرر، فن تعمیر کے لحاظ سے لکڑی کا کام کرنے والی کمپنیاں اور پری فیبریکیٹڈ ہوم بلڈرز شامل ہیں۔

تنخواہوں کا انحصار اس عہدے کے لئے مطلوبہ تعلیم اور اہلیتوں کی سطح پر ہوتا ہے۔

پیشوں میں شامل ہیں:

  • ہنرمند پیشہ وران: کیبنٹ ساز، لکڑی کا کام کرنے والے افراد، روایتی آرا کش، بجلی مستری، مشین ساز، لوہے کا کام کرنے والے افراد، ویلڈرز، پینٹرز
  • پیشہ ورانہ اور تکنیکی ماہرین: کوالٹی سرٹیفیکیشن کے ماہرین، آرا مل کے کاموں کے تجزیہ نگاران
  • پیداواری کارکنان: فنشرز، فریم اسمبلرز، ٹکنیشیئنز، مشین آپریٹرز، کوالٹی کنٹرول سپروائزر۔
  • آپریشنل منیجرز: پروڈکشن منیجرز، کوالٹی کنٹرول منیجرز
  • امدادی ملازمین: کرین اور فورک لفٹ آپریٹر، بھاری ٹرک کے ڈرائیور، انسٹالرز اور مزدور
  • ایڈمنسٹریٹو اور سیلز سپورٹ: یہ شعبہ سیلز، شماریات، انسانی وسائل، قانون اور اطلاعاتی ٹکنالوجی میں دستیاب پیشوں پر مشتمل ہے۔

ہنر اور تربیت

تعلیم کی مختلف سحطوں کے لئے کام کے مواقع دستیاب ہیں۔

بہت سارے ہائی اسکول WoodLINKS پروگرام پیش کرتے ہیں، جو اس صنعت میں داخلے کی سطح کے کام کے لئے تربیت فراہم کرتے ہیں۔

اس صنعت میں بہت سارے ہنرمند پیشوں میں سے سبھی کے لئے اپرنٹس شپ پروگرام کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، حالانکہ کیبنٹ سازی کے لئے اپرنٹس شپس دستیاب ہیں۔

ملک بھر میں پھیلے کمیونٹی کالج اور یونیورسٹیاں لکڑی کی خصوصیات، ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، انڈسٹریل انجینئرنگ، کاروبار اور مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کرتے ہیں۔ بہت سارے تو عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پروگراموں کا دورانیہ ایک سالہ تکنیکی پروگرام سے لے کر، 2-3 سالہ کالج ڈپلوما اور 4-5 سالہ بیچلر ڈگریوں تک ہے۔

دوران ملازمت اور مزید تربیت کے مواقع وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں اور بیشتر اوقات ٹکنالوجی کے لحاظ سے ہونے والی ترقیات کے ہمراہ چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔