• اس ویب سائٹ کے بارے میں

    گیٹ وے ٹو کیریئرز (Gateway to Careers/Carrières et potentiel) ایک عملی وسیلہ ہے ہر فرد اور ایک ایک شخص کے لئے جو کیریئر کے انتخاب پر غور و فکر کر رہا ہے۔

    یوں تو کیریئر سے متعلق زیادہ تر راہنما پیشوں کو بیان کرنے پر زور دیتے ہیں، مگر یہ ویب سائٹ کلیدی صنعتوں میںکینیڈا کی معیشت میں ملازمت کی ضروریات اور کیریئر کے مجموعی جائزہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرکے معلومات کے بیچ پائے جانے والے اہم خلاء کو پُر کرتا ہے۔

    گیٹ وے ٹو کیریئر 30 سے زیادہ شعبوں میں کیریئر سے متعلق لازمی معلومات ایک ہی جگہ پر مجتمع کرتا ہے۔ یہ ویب سائٹ ہر شعبے کی ایک تازہ ترین تصویر فراہم کرتی ہے اور کام کرنے کی صورتحال، پیشوں کا دائرہ، اور اس شعبے میں درکار اہلیتوں اور تربیت کے بارے میں بتاتی ہے۔ صوبائی اور خطہ جاتی وسائل اور کیریئر کے دیگر راہنما، اور انفرادی سیکٹر کونسلز کے ذریعہ تیار کردہ وسائل کے لنک فراہم کیے گئے ہیں۔

    یہ ویب سائٹ کس طرح آپ کی مدد کرسکتی ہے

    آج کے بدلتے معاشی وقتوں میں ہر شعبے میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں معلومات حاصل ہونا خاص طور پر ضروری ہے۔ سیکٹر کونسلز وہ تنظیمیں ہیں جن کے پاس اپنی صنعتوں میں کیریئر کی تازہ ترین معلومات ہوتی ہیں - انہیں پتہ ہوتا ہے کہ ان کے شعبوں میں آجروں کے ذریعہ کون سی اہلیتیں مطلوب ہیں۔

    اپنے کیریئر کے انتخاب کے لئے یا تربیت یا نئی اہلیتوں کے حصول کے لئے بہترین اختیارات کا فیصلہ کرنے کے واسطے یہ معلومات استعمال کریں! ہر صنعت میں دستیاب وسیع پیمانے کے پیشوں کو دیکھنے اور کیریئر کی تحریک انگیزی اور شعبوں کے اندر و باہر دونوں ہی جگہ ترقی پانے کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے یہ ویب سائٹ براؤز کریں۔

     

     

    TASC لوگو

    گیٹ وے ٹو کیریئر دی الائنس آف سیکٹر کونسلز (The Alliance of Sector Councils (TASC)/L'Alliance des conseils sectoriels (ACS)‎) کی ایک پیشقدمی ہے۔

    TASC کوئی 37 سیکٹر کونسلز اور سیکٹر نما تنظیموں کا ایک باہم مربوط ادارہ ہے جو جامعیت کے ساتھ اور باہم مربوط طریقے سے قومی سطح پر سیکٹر کے اعتبار سے انسانی وسائل کے امور کا تجزیہ اور اس کا ازالہ کرنے کے لئے کاروبار، محنت، تعلیم اور دیگر پیشہ ور گروپوں کے نمائندوں کو ایک غیر جانبدار فورم میں مجتمع کرتا ہے۔

      

     

    سیکٹر کونسلز اس مہم میں LASI World Skills کے تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

    LASI ورلڈ اسکلز اوٹاوا کی تارکین وطن کی خدمت کرنے والی مقامی ایجنسیوں ((Local Agencies Serving Immigrants (LASI) کا اتحاد ہے جو مقامی مزدور بازار کی ضروریات کی تکمیل کیلئے کینیڈا کے نئے باشندوں کی اہلیتوں اور صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے۔ LASI ورلڈ اسکلز نے اس ویب سائٹ کی ڈیزائن کے بارے میں پورے کینیڈا کے  تارکین وطن اور تارکین وطن کو خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں کی رائے حاصل کی۔  

    دیگر اعترافات: 

    ترجمہ: Société Eskénazi, Ying Xie, wintranslation.com

    پروجیکٹ کا نظم و نسق: LIM کنسلٹنگ ایسوسی ایٹس (LIM Consulting Associates)

    ویب سائٹ کی تیاری: انڈسٹریل میڈیا انکارپوریٹڈ (.Industrial Media Inc) 

    اس پیشقدمی کے لئے مالی اعانت سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن کینیڈا (Citizenship and Immigration Canada/Citoyenneté et Immigration Canada) کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی۔