کینیڈا میں، کوئی وفاقی یا قومی وزارت تعلیم نہیں ہے۔ صوبے اور خطے ہر سطح کی تعلیم کے ذمہ دار ہیں، اور ہر صوبہ اور خطہ کا اپنا اپنا تعلیمی نظام ہے۔ کیریئر کے اختیارات پر غور کرنے کے معاملے میں، آپ ابتدائی اور ثانوی اسکول کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہوسکتے ہیں۔ پورے ملک میں دستیاب تعلیم و تربیت کے کچھ عمومی اختیارات کی ایک مختصر وضاحت ذیل میں درج ہے۔
کینیڈا میں "کالج" کی اصطلاح کئی طرح کے اداروں پر محیط ہے، جس میں کالج، تکنیکی ادارے، یونیورسٹی کالجز، پولیٹکنیکس اور cégeps،(کالجز آف جنرل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ان کوئیبیک) شامل ہیں۔ کینیڈا کے 150 کالجز ثانوی کے بعد کی اپرنٹس شپ، سرٹیفکیٹ، ڈپلوما، اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کی تعلیم وسیع پیمانے کے پیشہ ورانہ شعبوں میں پیش کرتے ہیںکینیڈین کالجوں میں سبھی نصاب اس شعبے کے ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کیے گئے ہیں تاکہ کالج کے سبھی گریجویٹس کے پاس تازہ بہ تازہ، ملازمت کے لئے آمادہ جدید ترین اہلیتیں اور صلاحیتیں موجود ہوں۔ کالجز اپنی اختراعات کے لئے مشہور ہیں، اور متعدد شعبوں میں متعلقہ تحقیق و ترقی طلباء کو آجروں کے ذریعہ مطلوب سرکردہ نوعیت کی جدید ترین اہلیتیں حاصل کرنے کے مواقع پیش کرتے ہیں۔ کالجوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
کینیڈا کی یونیورسٹیاں اور یونیورسٹی کالجز ہر ملک میں واقع ہیں، نیز ہر صوبے میں کم از کم ایک ضرور ہے۔ یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ (عموما PhD) ڈگری پروگرام پیش کرتی ہیں۔ کینیڈا میں 10,000 سے زیادہ انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگرام کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام اور سرٹیفیکٹس پیش کیے جاتے ہیں۔
یونیورسٹیوں کا دائرہ بڑے، تحقیقی نوعیت کے جامع کیمپسوں سے لے کر چھوٹے لبرل آرٹس انسٹی ٹیوشنز تک محیط ہے، جس میں انڈرگریجویٹ تعلیم پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔ مخصوص صوبوں (البرٹا، برٹش کولمبیا، نووا اسکوشیا اور اونٹاریو) میں، یونیورسٹی کالجز طلباء کے لئے ڈگری پروگرام اور کالج ڈپلوما اور سرٹیفیکٹس دونوں ہی دستیاب کرانے کی یونیورسٹی اور کالج کی روایات کا قدرے مشترک ہیں۔
مزید معلومات کے لئے: ایسوسی ایشن آف یونیورسٹیز اینڈ کالجز آف کینیڈا (Association of Universities and Colleges of Canada/Association des universités et collèges du Canada) سے رابطہ کریں
پرائیوٹ کیریئر کالجز خصوصی تربیت فراہم کرتے ہیں جس سے ان کے مؤکلوں کو اپنے منتخبہ کیریئر میں ملازمت اختیار کرکے اسے برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ کیریئر کالج تربیت کو ان کے انجام تک پہنچانے اور غیر مطلوبہ اشیاء کی تدریس پر کافی سارا وقت ضائع نہ کرنے کی اہلیتوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے نئے کورسیز فروغ دے کر اور ملازمت کے مخصوص تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنے کے لئے کورسیز کی تجدید کرکے کاروبار اور صنعت کی بدلتی ضروریات کو کافی تیزی سے پورا کیا۔ ملازمت کی تلاش کیریئر کالج پروگراموں کا ایک مرکزی حصہ ہے۔ طلباء کو ایسے مؤکل سمجھا جاتا ہے جن کی مشغلہ جاتی کامیابی ہی کالجوں کی کامیابی کا تعیّن کرتی ہے۔ زیادہ تر کالج الگ الگ دورانیے والے پروگراموں کے لئے دوران سال ہی متعدد تاریخ آغاز کی پیشکش کردیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے: نیشنل ایسوسی ایشن آف کیریئر کالجز (National Association of Career Colleges/Association nationale des collèges de carrières) سے رابطہ کریں
ہمارے تبصرے اس ویب سائٹ پر بھیجیں! آپ ہم سے اس پر رابطہ کرسکتے ہیں: دی الائنس آف سیکٹر کونسلز (The Alliance ofSector Councils/L'Alliance des conseils(sectoriels608-151 سلیٹر اسٹریٹ اوٹّاوا، اونٹاریوK1P 5H3 فون: (613) 565-3637 فیکس: (613) 231-6853 ای میل: info@councils.org